دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کل (بروز جمعہ)روائتی مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

نواسہ رسول ؑ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُنکے 72جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے علم ،ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد ہوں گے جس میں عزاداران حسین زنجیر زنی ، ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے ، علما و ذاکرین واقعہ کربلا اورنواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں کی اسلام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے حکومتی و انتظامی سطح پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اوررینجرز کے چاک و چوبند دستے آن کال رہیں گے راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کل (بروز جمعہ)روائتی مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس موقع پر نواسہ رسول ؑ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُنکے 72جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے علم ،ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد ہوں گے جس میں عزاداران حسین زنجیر زنی ، ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے جبکہ علما و ذاکرین واقعہ کربلا اورنواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں کی اسلام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے حکومتی و انتظامی سطح پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اوررینجرز کے چاک و چوبند دستے آن کال رہیں گے راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی جبکہ ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7ہزار کے قریب افسران وملازمین اور7ڈی ایس پیز،60انسپکٹروںسمیت سٹی ٹریفک پولیس کے مجموعی طور پر901وارڈن کے علاوہ مختار فورس کے رضاکار،مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،مختار آرگنائزیشن ،ابراہیم سکائوٹس اور مختار جنریشن کے رضاکاربھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے اسی طرح ریسکیو1122اور مھکمہ شہری دفاع کے اہلکار بھی الرٹ رہیں گے راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہو گاقائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی صبح10بجے جلوس کی قیادت کریں گے اورتبرکات کی زیارت کرنے کے ساتھ کمیٹی چوک میں عالمی و قومی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کریں گے بعد ازاں امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار اور امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈ سمیت شہر بھر سے مختلف جلوس برآمد ہوں گے جو امام بارگاہ حفاظت علی شاہ تیلی محلہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اس موقع پر سوگواران امام حسین بوہڑ بازار چوک،حبیب بنک چوک اور ٹرنک بازار چوک میں زنجیر زنی کریں گے جہاں پر مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزا داری کیمپ لگایا جائے گا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لئے ابراہیم سکائوٹس (اوپن گروپ )میڈیکل کیمپ لگائے گی جہاںپر ڈاکٹر وں کے ہمراہ طبی عملہ ماتم داروں اور زنجیر زنوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گا جلوس کے دوران دن2بجے علامہ قمر حیدر زیدی فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے فوارہ چوک میں زنجیر زنی کے بعد امام بارگاہ شہیدان کربلا ٹائر بازار سے برآمد ہونے والا جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہو گااسی طرح دربار شاہ چن چراغ سے برآمد ہونے والا ذوالجناح کا جلوس پرانا قلعہ میں مرکزی جلوس میں شامل ہو گا اس دوران امام بارگاہ یادگار حسین سٹلائیٹ ٹائون اور امام بارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ سے برآمد ہونے والے ذوالجناح کے جلوسوں کے شرکا بنی چوک میں زنجیر زنی کریں گے جبکہ مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جہاں پر شام غریباں برپا ہو گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں