راولپنڈی:ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے یوم عاشور کے موقع پر ہنگامی پلان ترتیب دے دیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے یوم عاشور کے موقع پر ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںاورکوڈ ریڈ کوڈ لگادیا گیا ضلع بھر میں مجالس،امام بارگاہ،جلسے جلوس کے ہمراہ داخلی خارجی راستوں پر ریسکیو کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکارموجود رہیں گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عزاداروں کوبروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے اس امر کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرڈاکٹرعبدالرحمان کی زیرِ صدارت محرم الحرم کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں کیا گیاسنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ پرمنعقدہ اجلاس میں ایمرجنسی افسر (اپریشنز)کی جانب سے ریسکیو1122کے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسکیو اہلکاروں کے سا تھ ر یسکیو 1122 کے تربیت یافتہ رضاکاربھی اپنے فرائض سرانجام دیں گئے اجلاس میںریسکیو 1122راولپنڈی کے تمام افسران موجود تھے راولپنڈی میں500سے ذائد ریسکیو اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹی کنٹرول روم، ایمرجنسی ریسکیو اسٹیشنز، 34ایمرجنسی ایمبو لینسز،12 فائر وہیکلز، 05 ریسکیو اینڈ ریکوری وہیکلز،02 واٹر بائوزر، 20ریسکیو میڈیکل پوسٹیںاور 45موٹر بائیک ایمبولینسزپر لگادی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

10محرم الحرام کو بنی چوک، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین،امام بارگاہ قادیمی،مرکزی جامیہ مسجد،جامیہ تعلیم القران راجہ بازار،حیدری چوک سیٹلایٹ ٹاون،قیصرسجاد مغل آباد اور قیصر عباس ٹالی موہری کے مقامات پرکی پوائنٹس بنائے جائیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں