راولپنڈی،حضرت حسین ؑکا کردار اور تعلیمات پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے،محمد عامر صدیقی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) حضرت حسین ؑکا کردار اور تعلیمات پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے سیرت امام حسین ؑپر عمل پیرا ہو کر ہی نفرت وشر انگیزی کا خاتمہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے شہدائے کربلاؓ کی لازوال قربانی کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتوں نے روز اول سے ہی دین اسلام کی حقانیت سے ٹکرانے کی کوشش کی اور ہر بار باطل کو شکست پاش ملی،۰۱محرم الحرام ۱۶ ہجری کو باطل نے ایک بار پھر سر زمین کربلا میں قافلہ حسینی ؓکے شیروں سے ٹکرانے کی جرأت کی اور شجر اسلام کی بہاروں پر حملہ آور ہوئے تو فرزندانِ رسولﷺ نے ہی دشت کربلا میں دین اسلام کے اس تناور شجر کو مرجھانے سے قبل ہی اپنی گر دنیں کٹوا کے سیراب کرتے ہوئے شجر اسلام کومحفوظ کیا کربلا کا ہر شہیداہلِ محبت کے ماتھے کا جھومر ہے ،ہرہر شہید کا نظام مصطفی ﷺ اور دین مصطفی ﷺکی بقا کی خاطر قربانی دینا اور سب کچھ راہِ حق پہ نچھاور کر دینا اور ظالم یزید کے ہاتھ میںہاتھ نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کے لیے دین محمدیﷺ کی عزت و بقا کی حفا ظت اپنے مال ،آل ، اولاد، حتٰی کہ جان سے بھی زیا دہ عزیز ہے عامر صدیقی نے کہا کہ نوا سہ رسول ﷺ ، جگر گو شہ بتول ؑ ، فر زند مر تضٰی حسین ؑابن علی ؓ کی قربانی کو صرف مسلمانوں کے لیئے مخصوص و محدود سمجھنا حسینیت ؑاور انسانیت کو نہ سمجھنے کے مترادف اور نہ انصافی ہے حسینیت ؑ انسانیتکی معرا ج ہر رنگ و نسل کے لئے حق کا معیار ،زندگی اور موت کو سمجھنے کا شعور ہے ، اسی لئے دنیا کے گوشے گوشے میں ہر زبان ،ادب اور مذہب سے وابستہ انسان امام مظلوم ؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں