ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا ، 12 شدید زخمیوں کو طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا،آئی ایس پی آر

جمعہ 21 ستمبر 2018 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 12 شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرین کو فوری طبی امداد دی۔پریس ریلیز کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا ہے جن کے گھر میں گیس سلینڈر کا دھماکہ ہوا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں