ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی ،100سے زائد موٹر سائیکلز تھانوں میں بند

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 09اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 100سے زائد موٹر سائیکلز تھانوں میں بند کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس واجد ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ ضلع بھر میں نو اور دس محر م الحرام کو عائد کی گئی ڈبل سواری کی پابندی پر عمل در آمد کے لیے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سکواڈز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 198موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی کی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کے قانونی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 101موٹر سائیکلز ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کیے گئے ۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی پر عمل در آمد میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں اور اس ضمن میں وارڈن افسران کو سخت کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں