پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کی تعداد 800 کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:07

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبہ بھر میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کا دائرہ کار بڑھا کر تعداد 800 کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق صوبہ پنجاب میں تحصیل سطح پر قائم اراضی ریکارڈ مراکز میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار تحصیل سے بڑھا کر حلقہ قانون گو تک وسعت دینے کی ہدایت کر دی ہے اور اس ضمن میں وزیر ریونیو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر اراضی سنیٹر ز پرمبینہ بد عنوانی کی شکایات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تحصیل سطح پر اراضی ریکارڈ سینٹرز میں عوام کا رش زیادہ ہوتا ہے اس لئے اس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح سے بڑھا کر حلقہ قانون گو تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس فیصلے سے پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعداد 147سے بڑھ کر 800سے زائد ہو جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں