پائریٹڈ بکس کے پبلشرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:19

راولپنڈی22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء)جڑواں شہروں میں ادبی سرقہ کی حامل (پائریٹڈ ) درسی کتب کی بھرمار ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہو سکی ۔ اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق جڑواں شہروں میں پائریٹڈ بکس کی بڑی تعداد موجود ہے تاھم متعلقہ اداروں کی جانب سے اس ضمن میں تاحال کوئی کارروائی نہ کی جا سکی جبکہ ماضی میں بھی محض بک سیلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور ادبی سرقہ کی حامل کتب کے پبلشرز کے خلاف کاررائی نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بک سیلرز اینڈ سٹیشنری ایسوسی ایشن راولپنڈی نے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے مقدمات بند کرنے اور پبلشرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔بک سیلرز اینڈ سٹیشنری ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری حماد قریشی نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پائریٹڈ بکس کی مارکیٹنگ کے اصل ذمہ دار پبلشرز ہیں جبکہ عملی طور پر چھوٹے دکانداروں اور بک سیلرز کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے مقدمات درج کیے جاتے ہیں جو کہ سراسر ناا نصافی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں