قائد اعظم ٹرافی، پول اے میں پشاور اور پول بی میں کراچی وائٹس سرفہرست

اتوار 23 ستمبر 2018 14:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین مرحلے مکمل ہونے کے بعد پول اے میں پشاور اور پول بی میں کراچی وائٹس سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پول اے میں پشاور کی ٹیم پہلے تینوں میچ جیت کر 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خان ریسرچ لیبارٹریز 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیشنل بنک 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور حبیب بنک 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اس پول میں اسلام آباد اور فاٹا نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ پول بی میں کراچی وائٹس تین میں سے دو میچ جیت کر 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، واپڈا کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، راولپنڈی ریجن 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پی ٹی وی اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن 12 ، 12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں