ملکی تر قی میں تعلیم کے علاوہ د یگر صلا حیتوں کی نمو ،انہیں پروان چڑ ھانا اہمیت کا حا مل ہے، کمشنر راولپنڈی

پیر 24 ستمبر 2018 18:44

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) کمشنر را ولپنڈ ی کیپٹن(ر) سیف ا نجم نے کہا ہے کہ ملکی تر قی میں جہاں تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں و ہیں تعلیم کے علاوہ د یگر صلا حیتوں کی نمو اور انہیں پروان چڑ ھانا انتہائی اہمیت کا حا مل ہے۔ اس کے لئے پنجاب سکلز ڈو یلپمنٹ فنڈ کے تحت طلباء اوربہت سے ایسے نیم خو اندہ لو گ جو کسی و جہ سے تعلیم یا مکمل تعلیم حاصل کر نے سے محروم رہ گئے انہیں ان کی د لچسپی کے مطابق مختلف قسم کے کور سز کروا ئے جا تے ہیں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بر ئوے کار لا تے ہوئے اپنے پا ئوں پر کھڑا ہو سکیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ان کو ر سز میں عملی تر بیت کے ذ ر یعے نو جوانوں کو فیلیڈ و رک کی تر بیت دے کرسو د مند ہیو من ریسورس میں ڈھالا جا ر ہا ہے اوراب یہ پرو گرام را ولپنڈی میں بھی شروع کر نے کی کا و شیں جا ری ہیں جس کے تحت سکو لزمیں سیکنڈ ری اورہا ئر سیکنڈری سکول کے طلباء و طا لبات کو بلا معاو ضہ مختلف کو ر سز کروا ئیں جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے کمشنر آفس را ولپنڈی میںپنجاب سکلز ڈو یلپمنٹ فنڈ پرو گرام کے تحت منعقدہ اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میںڈپٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر،اظہار الحق پر نسپل اسلا میہ سکول نمبر1، شہلا افشاں پرنسپل گو ر نمنٹ گر لز ہا ئر سیکنڈ ری سکول نمبر2،وا ئس پر نسپل سیدہ عصمت ، مظفر خان پر نسپل ایچی سن ، جمشید اقبال پر نسپل ڈ ینز سکول ، پرنسپل گو ر نمنٹ بوائز سکول عبد ا لجلیل ، ریا ض احمد سی ای او ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ، پنجاب سکلز د و یلپمنٹ فنڈرو گرام سے عمر اخترایسو سی ایٹس ایو نٹ اینڈ ایکٹو یشن، سلمان فیاض ، علی اکبر اور مد یحہ سا رم نے شر کت کی ۔

اس مو قع پر پنجاب سکلز ڈ ویلپمنٹ کی جا نب سے دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے قا ئم کردہ اس فنڈمیں مختلف پرا ئیو یٹ اداروں کے اشتراک سے د لچسپی کے حا مل افراد کو تر بیتی کو ر سز کروا ئے جا تے ہیں اور اب تک صو بے بھر میں تین لا کھ سے زا ئد افراد اس سے فا ئدہ اٹھاچکے ہیں۔ کو رسز کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہو ئے عمر اخترنے بتا یا کہ را ولپنڈی اسلام آبا د کے طلباء کیلئے اسی سے زا ئد کو ر سز آفر کئے جا ر ہے ہیں جن میںای کا مرس، آ ٹو کیڈ،فیشن ڈ یزا ئننگ، ٹیکسٹا ئل ڈیزا ئننگ، گرا فک ڈا یز ئننگ، کمپیو ٹرا ئزڈ اکا ئو ننٹنگ و د یگر شا مل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اساتذ ہ و پر نسپلز اپنے طلباء کو ان کو ر سز میں دا خلہ لینے کی حو صلہ افزا ئی کر یں تا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی سیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں