جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں10ملزما ن گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 20:21

راولپنڈی 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آباد پولیس نے سراج سے 355گر ام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے اظہر سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ جاتلی پولیس نے عدیل سے 10لیٹر کھلی شراب ،پرویز سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے آفتاب سے 10لیٹر کھلی شر اب ،عبدالحمید سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے مہران سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ کلر سیداں پولیس نے دانش سے 01عدد پستول30بور معہ03 روند، تھانہ سول لائن پولیس نے شاہ زیب سے 10پتنگیں معہ 02ڈوریں ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے غلام حسین سے 400پتنگیں معہ 04ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں