ضلع راولپنڈی میں انسدا د پولیو مہم کا آغاز

ساڑھے آٹھ لاکھ بچو ںکو پولیو کے قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر

پیر 24 ستمبر 2018 20:21

ضلع راولپنڈی میں انسدا د پولیو مہم کا آغاز
راولپنڈی 24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطر ے پلو ا کر پا نچ رو زہ انسد اد پو لیو مہم کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاںمہم کے لئے کئے جا نے والے انتظامات کا تفصیلی جا ئز ہ لیتے ہوئے مز ید ہد ایات جا ری کیں اورکہا کہ انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے اس میں نہ صر ف پیشہ ورانہ ذ مہ داری کا مظا ہرہ کیا جائے بلکہ اسے سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا نے میں اپنا فعا ل کردار ادا کیا جا ئے ۔

انہوں نے ہد ایت کی کہ دور افتادہ اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے اور پو لیو و ر کر زکی خصو صی ٹر یننگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آگا ہی سیشنز کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں شمولیت کروا ئی جائے اوران میں یہ احسا س بیدا ر کیا جائے کہ ان کی ذرا سی لا پر وا ہی ان کے بچے کے لئے عمر بھر کا رو گ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر خالد،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ڈ و یلپمنٹ صا ئمہ غفور، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرعظمیٰ حیات،چو ہد ری محمد حسین اور دیگرمتعلقہ سر کا ری افسرا ن بھی اس مو قع پر ان کے ہمر اہ تھے۔

سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی ڈا کٹر خا لدنے انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میںکئے جا نے والی انتطا ما ت کی تفصیل سے آ گا ہ کرتے ہوئے بتا یا کہ اس پا نچ رو زہ انسداد پو لیو مہم میں 05سال سے کم عمر کے 848250ر بچو ںکو پولیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میںانتظا ما ت کو حتمی شکل د یتے ہو ئی221 یو سی ایم اوز اور496یریا انچا رج کو مقر ر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ2333مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور287 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ119 ٹرا نزٹ پوانٹس مقرر کئے گئے ہیںانہو ں نے بتا یا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ہیلتھ افسر ان مہم کی نگر انی کر رہے ہیں اور پو لیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی کا بھی انتظا م کیا گیا ہے۔ ڈی سی را ولپنڈی نے ہدا یت کی کہ روزا نہ کی بنیاد پر انسداد پو لیو مہم کی تفصیلی ر پو ر ٹ ڈ ی سی آ فس بھیجی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں