راولپنڈی: پولیس کی اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

اشتہاریوں سمیت14ملزما ن کو گرفتار،355گرام چرس،50لیٹر کھلی شراب،2پستول30بور مع8روند،410 پتنگیں مع6ڈوریں برآمد

پیر 24 ستمبر 2018 22:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پولیس نے اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں4اشتہاریوں سمیت14ملزما ن کو گرفتار کرکے 355گرام چرس،50لیٹر کھلی شراب،2پستول30بور مع8روند،410 پتنگیں مع6ڈوریں برآمد کرلیںاشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں 24گھنٹے کے دوران تھانہ گوجرخان پولیس نے اشتہاری غلام حسین،تھانہ کہوٹہ پولیس نے اشتہاری ناظم ،تھانہ سول لائن پولیس نے اشتہاری محبوب اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے فرض زمان کو گرفتار کیا تھانہ صادق آباد پولیس نے سراج سے 355گر ام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے اظہر سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ جاتلی پولیس نے عدیل سے 10لیٹر کھلی شراب ،پرویز سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے آفتاب سے 10لیٹر کھلی شر اب ،عبدالحمید سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے مہران سے 1 پستول30بور مع5روند،تھانہ کلر سیداں پولیس نے دانش سے 1 پستول30بور مع3 روند، تھانہ سول لائن پولیس نے شاہ زیب سے 10پتنگیں مع 2ڈوریں ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے غلام حسین سے 400پتنگیں مع 4ڈوریں برآمد کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں