راولپنڈی ،علاقہ ولایت ہومز میں پانی کی سپلائی چھ ماہ سے بند

پیر 24 ستمبر 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے ولایت ہومز میں پانی کی سپلائی 6ماہ سے بند ہونے کے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے فنڈ ہونے کے باوجود بورڈ انتظامیہ نے مبینہ ملی بھگت کے باعث علاقہ کے تمام ترقیاتی کاموں سمیت پانی کی سپلائی بھی بند کردی جس کے باعث علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیںجبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پانی کی سپلائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین کروڑ روپے کے فنڈز بھی بورڈ انتظامیہ کو موصول ہوجانے کے باوجود بورڈانتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث تمام تر ترقیاتی کام بند کر رکھے ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے مسائل فوری طور پر حل کروائے جائیں ورنہ ہم عمار چو ک میں دھرنا دینگے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں