پنجاب بھر میں پیک شدہ اشیائے خور و نوش کی رجسٹریشن لازمی

مقررہ ڈیڈ لائن تک رجسٹرڈ نہ کرائی جانے والی پروڈکٹس کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

پنجاب بھر میں پیک شدہ اشیائے خور و نوش کی رجسٹریشن لازمی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب بھر میں پیک شدہ اشیائے خور و نوش کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ، مقررہ ڈیڈ لائن تک رجسٹرڈ نہ کرائی جانے والی پروڈکٹس کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔پی ایف اے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ نو تعینات ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیک شدہ اشیائے خورونوش کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہو ئی31 دسمبر کی ڈیڈلائن جاری کر دی ہے۔

پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق صرف اجزائے ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کو ہی رجسٹرڈ کیا جائے گاجبکہ مختلف اقسام کی پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی تمام مصنوعات کو الگ الگ رجسٹر کروانے کی بھی پابند ہوں گی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی اشیاء کوپنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق اجزائے ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کی بناء پر ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ31دسمبر تک رجسٹرڈ نہ ہونے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن مکمل کرنے والی پراڈکٹس کی فہرست کو مفاد عامہ کے تحت ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لازمی رجسٹریشن کے عمل کا مقصد اشیائے خورونوش کے معیار کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کا پابند بنانا ہے۔پراڈکٹ رجسٹریشن معیاری اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کے عمل کا پہلا اور سب سے اہم مرحلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں