ضلع را ولپنڈی میں خر یف کی فصلات کی کاشت کے اہداف حاصل کر لیے گئے

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس کو ڈسٹرکٹ ایگر ی کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میںمحکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی بر یفنگ کے دوران بتایا گیاکہ ضلع را ولپنڈی میںفصل خر یف کی بیجا ئی کے لئے مقر ر کردہ ٹا ر گٹ کو پورا کیا جا چکا ہے۔ مکئی کی162840ایکڑ، مو نگ پھلی4525ایکڑ، مونگ1030 ایکڑ،ماش930 ایکڑ، جوار12210ایکڑ اور با جرا 8790ایکڑپربیجا ئی کر لی گئی ۔

اسکے علا وہ دیہا ت کی سطح پر فرا مرز ٹریننگ پروگرام کا فیز تھری بھی شر و ع کر دیا گیا ہے جسکے ذ ر یعے کسانوں کو بیجوں، فصل کی بیما ر یوں اور فی ایکڑ پیداوارکو بڑ ھا نے کے با رے میں تربیت دی جا تی ہے۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ سال 2018-19 میں اب تک ضلع راولپنڈی میں 2017کسا نو ں کو کسا ن کا ر ڈکے لئے اور 07کسا نو ںکو ای کر یڈ ٹ کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے جس کے ذ ریعے وہ سبسڈی سکیمیں استعما ل کر سکتے ہیں ،اسکے علاوہ تحصیل گو جر خان میں سی اے پی پی پر اجیکٹ کے تحت ٹیلی نار موبا ئل وین اور کسا نو ں کو ٹریننگ کے لئے اینڈرا ئیڈ مو با ئل فو ن بھی د ئیے گئے ہیں اور اس ایپ کے استعمال کی تر بیت بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںخالد محمود ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن،طا ہر محمو د اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرا عت ،سعد یہ با نو اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن ، عار ف ملک اے ڈی (زرا عت) گوجر خا ن ، محمد ذیشا ن اے اوٹیکنیشن ، محمد ایاز اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایکسٹنشن مری، قرا ة العین اے او ٹیکنیشن، ایس او را شد، محمد ضمیر کیا نی اے ڈی اے کہو ٹہ، انعام اللہ خان اے ڈی اے کلر سیداں، مہو ش رضااے او پی پی ، ضلعی و تحصیلی افسران ز ارعت و ز رعی ادویا ت اور کسا نو ں کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔

اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے صا ئمہ یو نس نے ہدا یت کی کہ کچن گا رڈننگ کے فروغ کے لئے بیجوں کے پیکٹ کو سستے نرخوں پر فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ما ہر ین اس میں دلچسپی لینے والے حضرات کو مفید مشورے اور مکمل را ہنما ئی کی فر اہمی کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے زارعت کی ملکی معیشت میںاہمیت کو مسلم جا نتے ہو ئے زر عی تحقیق میں جد ت لاکر زیا دہ پیدا وا ری صلا حیت کے بیج اور بیما ر یو ں کو کنٹرول کر نے کے سائنسی طر یقے کسا نو ں کو سکھا نے کے لئے خصو صی تر بیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں