راولپنڈی،اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) تھانہ ایئرپورٹ کی چوکی گلزار قائد کے علاقے وکیل کالونی میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کی چوکی گلزار قائد کی علاقہ وکیل کالونی میں مبینہ قبضہ مافیا پلاٹ پر قبضہ کر کے تعمیرات کر رہے تھے جس کوروکنے کے لیئے وکیل کالونی سوسائٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر چوکی گلزار قائد پولیس نے چھاپہ مار کرغیر قانونی تعمیرات کو رکوا دیا تاہم پیر اور منگل کی رات گئے نعمان عرف نومی اور ذیبی وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رضوان اشرف سکنہ وکیل کالونی سر پر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ نبیل عباسی سکنہ کرال چوک شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیااہلیان علاقہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے رضوان اشرف کی لاش منگل کی صبح 6.30 متنازعہ پلاٹ کے وسط میں پڑی ہوئی ملی اہلیان علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی سر میں گولیاں لگنے کے باعث متوفی کا بھیجہ باہر نکل چکا تھاتاہم منگل کی رات گئے تک ایئر پورٹ پولیس مقدمہ درج نہ کر سکی تھی رابطہ کرنے پر تھانہ ایئر پورٹ پولیس کے اے ایس آئی طاہر نے بتایا کہ مقدمہ کے اندراج کے لئے کاروائی جاری ہے �

(جاری ہے)

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں