راولپنڈی،شہر میں صفائی پر مامور ترک کمپنی نے ٹریفک حادثے میں کے الزام میں گرفتار ڈرائیور کی قانونی امداد کی بجائے تنخواہ ضبط کر کے ملازمت سے نکال دیا

روزگار کے حصول کے لئے کوئٹہ سے راولپنڈی آنے والا نوجوان بے روزگاری کے عالم میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) شہر میں صفائی پر مامور ترک کمپنی نے ٹریفک حادثے میں کے الزام میں گرفتار ڈرائیور کی قانونی امداد کی بجائے تنخواہ ضبط کر کے ملازمت سے نکال دیا روزگار کے حصول کے لئے کوئٹہ سے راولپنڈی آنے والا نوجوان بے روزگاری کے عالم میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا سیف اللہ نامی ڈرائیور کے مطابق وہ گزشتہ اڑھائی سال سے البائراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بطور ڈرائیور خدمات انجام دے رہاتھاکہ 27فروری2018کو دوران ڈیوٹی ایک موٹر سائیکل سوار اپنی غلطی کی وجہ سے گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا جس پر مقامی پولیس نے اسے موقع سے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا اس دوران کمپنی نے کسی قسم کی قانونی و مالی امدادتو درکنار بلکہ اسے نوکری سے ہی نکال دیا اس طرح وہ 1ماہ تک بے یارو مددگار جیل میں پڑا رہا بمشکل گھر والوں کو اطلاع ہونے پر اس کے بھائی نے کوئٹہ سے یہاں پہنچ کر اس کے مقدمے کی پیروی کی اور ضمانت پر رہائی دلوائی رہائی کے بعد رابطہ کرنے پر کمپنی نے سکیورٹ گارڈز کے زریعے دھکے دے کر نکال دیا اورمارچ کی تنخواہ بھی ضبط کر لی متاثرہ ڈرائیور کے مطابق اس واقعہ میں وہ کسی طور بھی قصور وار نہیں تھا اس کے باوجود مقدمہ کی پیروی اور ضمانت کی مد میں 65ہزار روپے اخراجات ہوئے جس کے لئے اسے قرض اٹھانا پڑا متاثرہ ڈرائیور نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی سے اپیل کی ہے کہ ملازم ہونے کے ناطے اخراجات کی ادائیگی کی جائے تاکہ قرض اتارا جا سکے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں