حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیا ری صفائی پر 36ہزا ر رو پے جر ما نہ

منگل 25 ستمبر 2018 22:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بو رڈ نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری صفائی پر 36 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے صدر، ٹینچ بھاٹہ اور دھمیال روڈ کے علاقے میں موجود ماشاء الله جوس سنٹر کو غیر معیاری صفائی پر 3 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

ایف سی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری صفائی پر 6 ہزار رو پے جرمانہ عائد، راحت کیفے ریسٹورنٹ غیر معیاری صفائی 5ہزار جرمانہ عائد، ڈان بیکرز کو غیر معیاری صفائی پر 3 ہزار جرمانہ، دی ڈان بیکرز کو غیر معیاری صفائی پر 3 ہزار جرمانہ عائد، شملہ بیکرز کو غیر معیاری صفائی پر 3ہزار روپے جرمانہ گلگت بلتستان ہوٹل کو غیر معیاری صفائی پر 5ہزار جرمانہ عائد انوکھا سویٹس کو غیر معیاری صفائی پر 3ہزار جرمانہ عائد اور شیروز کیفے بار بی کیو کو غیر معیاری صفائی پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں مو جو د فو ڈ پوا ئنٹس چیک کیے گئے جس میں 15فوڈ پوا ئنٹس کو غیر معیا ری صفا ئی اور بغیر لا ئسنس کے کا رو با ر کر نے پر نو ٹس دیے گئے اس کے علا وہ صدر ،ٹینچ بھا ٹہ اور دھمیا ل روڈ کے علا قو ں سے کھا نے پینے کی اشیا ء کے 28نمو نہ جا ت حا صل کیے جن کو ٹیسٹ لیبا رٹری بھجوا دیا گیا ، فو ڈ برا نچ کا عملہ روزا نہ کی بنیا د پر کینٹ کے مختلف علا قو ں سے حفظا ن صحت کے اصو لو ں کے مطا ق کا روا ئی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں