لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ ،ْ پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

بدھ 26 ستمبر 2018 19:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کر کے اگلے مورچوں پر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی نے اگلے مورچوں پر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں اور چاق و چوبند رہنے کی تعریف کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں