پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل،آخری پرواز پاکستان پہنچ گئی

پی آئی اے نے 240 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعی68 ہزار 5 سو سے زائد حجاج کرام کو جدہ اور مدینہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا

بدھ 26 ستمبر 2018 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حج آپریشن کی پروازیں 90 فیصد سے زائد حجاج کرام کو وطن لے آئیں آخری حج پروازبدھ کی صبح کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے نے 240 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعی68 ہزار 5 سو سے زائد حجاج کرام کو جدہ اور مدینہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا ترجمان پی آئی اے کے مطابق158 شیڈول پروازوں سی39ہزار 653 جبکہ82 خصوصی حج پروازوں سے 28ہزار868حجاج کو پاکستان پہنچایا گیاپی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر محمد ثاقب عزیز نے نے پی آئی اے حج ٹیم کے ممبران کوحج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے فلائٹ آپریشن، کسٹمر سروس، انجینئرنگ، فلائٹ سروس، گراؤنڈ سپورٹ اور دوسرے متعلقہ شعبہ جات کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل اور کوئٹہ سے غیر متوقع حجاج میں اضافے کے باوجود پی آئی اے کارکنان نے محنت سے حج آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیاجبکہ گزشتہ برسوں کے بر عکس پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے کوئی بھی طیارہ ویٹ لیز پر حاصل نہیں کیا گیاحج آپریشن کے دوران پی آئی اے نے افریقہ میں متعین اقوام متحدہ کے مشن کے لئے پاکستانی فوجی دستوں کو چارٹر پروازوں کے ذریعے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں افریقہ بھی پہنچایا پاکستان کے مختلف شہروں میں حجاج کرام کی آمد کی تفصیل کے مطابق پی آئی اے نے کراچی کے لئے 76 پروازوں کے ذریعی22,054، اسلام آباد کے لئے 47 پروازوں کے ذریعے 15,244، لاہور کے لئے 44 پروازوں کے ذریعی13,610,، ملتان کے لئے 25 پروازں کے ذریعے 4,790، فیصل آباد کے لئے 9 پروازوں کے ذریعے،1,044، سیالکوٹ کے لئے 15 پروازوں کے ذریعے 3,707 اور پشاور کے لئے 24 پروازوں کے ذریعے 8,072 حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا گیا اس کے علاوہ پی آئی اے نے کوئٹہ سے ایک نجی ائر لائن کے فضائی آپریشن میں تعطل کے باعث تقریباً 6 ہزار حجاج کوسفر کی سہولت بھی فراہم کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں