راولپنڈی،زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے، صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ

پیر 1 اکتوبر 2018 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے ہماری افواج نے بڑی جانفشانی سے ملک کی خدمت کی ہے۔اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی سالمیت میں بڑا کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی اسلام آباد زونل سکوائش ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے بے نظیر بھٹو سکوائش کمپلیکس میں سکوائش کے ضلعی مقابلوں کے فائنل کے موقع پر کہی۔

انڈر- 11کے مقابلوں میں عثمان طاہر نے آذان خان کو 2-3سے جبکہ انڈر 15میں حسنین خان نے مبشر خان کو 0-3سے انڈر 19میں عمیر گل نے بالاج خان کو 2-3سے شکست دی تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر ، سیکرٹری سکوائش ایسوسی ایشن راولپنڈی چوہدری نعیم انور، محمد یسین،عاطف شمشیر ہاکی ایسوسی ایشن ،یاسمین اختر ،محمد اعجاز،عثمان شریف ،شفقت نیازی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ نعمان لالی،احمد خان ،بلال اور نعیم صویقی یوتھ ڈویلپمنٹ سپورٹس ونگ کے عہدیدار موجو د تھے۔

صوبائی وزیرمحمد بشارت راجہ نے مزیدکہا کہ ہر تحصیل ہیڈ کواٹر پر سپورٹس اسٹیڈیم بنانے کے علاوہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں