وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں جگہ کا تعین کرنے کی ہدایات جاری

پیر 15 اکتوبر 2018 14:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء)وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں جگہ کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں اراضی کے انتخاب کیلئے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ مال کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع راولپنڈی کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے ،ْسستے گھر پروگرام کے تحت راولپنڈی کے نواح میں نیا شہر بسایا جائیگااس مقصد کیلئے دسمبر تک اراضی کے تعین اورحصول کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔

اس کے علاوہ کچی آبادیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں 20 سے زائد کچی آبادیاں ہیں، انتظامیہ نے ان تمام کچی آبادیوں کی تاریخ ،ْان میں رہائش پذیر خاندانوں کی مکمل تفصیلات طلب کی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں