مری میں آٹھ بلین روپے کی لاگت سے پانی کا میگا پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پانی کی قلت دور کرنے کے لئے دریائے جہلم سے مری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، حکام

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

راولپنڈی15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے مری میں پانی کی سپلائی کے لئے میگا پروجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر آٹھ بلین روپے کی خطیر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پنجاب حکومت کے بجٹ میں لاگت کی منظوری کے بعد واٹر سپلائی کے منصوبے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی حکام کے مطابق مری میں پانی کی شدید قلت کے باعث وہاں کے مکینوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مری میں پانی کا کوئی ایسا ذریعہ بھی نہیں ہے جس سے پانی حاصل کیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دریائے جہلم سے مری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کے ذریعے مری کی عوام اور سیاحوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جس پر آٹھ بلین روپے کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے تاہم (آج)16اکتوبر کو پنجاب حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے بجٹ میں منصوبے پر لگائے جانے والے تخمینہ کی منظوری کا بعد کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں