این اے 60راولپنڈی: سجاد خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کردیئے

لیگی امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

پیر 15 اکتوبر 2018 21:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے اور کہا ہے کہ 14اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ راولپنڈی 1990کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے انصاف کیا جائے گا انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 50ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتنے کا دعویٰ کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے اثر رسوخ کے استعمال اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کر کے نتائج میں ردو بدل کروایا ہے 9بجے تک آنے والی70فیصد نتائج میں مسلم لیگ ن کو 5200 ووٹوں کی واضح برتری حاصل تھی لیکن 3گھنٹے نتائج روک لئے جانے کے بعد اچانک پہلی400پھر600ووٹوں سے شکست کیسے ہو گئی ان خیالات کا اظہارانہوںنے پیر کے روزاپنے مرکزی انتخابی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سابق اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندون کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سجاد خان نے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر ہونے کے باوجودنہ صرف انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا بلکہ ریلوے میں 10ہزار سے زائد نوکریوں کے فارم بھی تقسیم کئے اور ریلوے ٹریک کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں ریلوے فنڈز سے ٹیوب ویل لگاکر پانی کے مسئلے کو حل کروانے کے وعدے بھی کئے جس کے خلاف لیگی کارکنوں نے احتجاج بھی کیا اوربارہا الیکشن کمیشن کی توجہ اس طرف دلانے کی کوشش کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی سجاد خان نے کہا کہ کل تک موروثی سیاست کو گالی دینے والے نے اپنے بھتیجے کو جتوانے کے لئے ہر سطح پر قانون شکنی کی ہے سجاد خان نے کہا کہ جس حکومت میں پارٹی سربراہ اور اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ منظور کروا لیا جائے وہاں انتخابات میں دھاندلی کر کے جیت حاصل کرنا کیا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ اگر نتائج روکنے سے قبل برتری چند سو کی ہوتی ہو ہم کھلے دی سے شکست تسلیم کرتے لیکن 5ہزار سے زائد کی لیڈ اچانک ہار میں کیسے بند گئی جبکہ صرف 30فی صد نتائج باقی تھے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے اوقات میں ہمیں اطلاع ملی کہ کچھ پولینگ اسٹیشنوں پر خالی بیلٹ پیپر بھی بکسوں می ڈالے گئے ہیں اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سلیم اختر کو فوری آگاہ کیا گیاانہوں نے کہا کہ میرا ماضی بے داغ ہے مجھ پر کوئی الزام نہیں لیکن مجھے پھر بھی خطرہ رہا کہ مجھے کسی بھی حوالے سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید کا یہ وار نہ چلتا تو میری گرفتاری ناگزیر تھی سجاد خان نے کہا کہ نتائج کے بعد مشتعل کارکنوں کوقائد میاں نواز شریف کی ہدائیت پر منتیں کر کے پر امن رہنے کا کہا انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ گنتی چاہتے ہیں اگر نہ کی گئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں