ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی قوانین پرموثر انداز سے عمل درآمدکروایا جائے،سی ٹی او

منگل 16 اکتوبر 2018 20:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہرائوں پر ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی قوانین پرموثر انداز سے عمل درآمدکروایا جائے اور دھواں دینے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، انسپکٹرز اپنے سیکٹر میں اپنی پوزیشن رش والے پوئنٹس پر رکھیں بیٹ انچارجز موٹر سائیکل پر موونگ پوزیشن میں رہ کر غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں ڈی ایس پیز اپنے سرکل کی مربوط چیکنگ کریں اور سڑکوں پر موجود تجاوزت کے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ عوام الناس کو شاہراہوں پر مکمل ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹریفک روانی میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور حضرات، غلط پارکنگ، خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور سپیڈنگ ، کم عمر ڈرائیورز،گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپرز کا استعمال ، اپلائیڈ فار ، بغیر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ، روٹ پورا نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خدمات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور راولپنڈی شہر اور تحصیل ہائے میں ٹریفک انتظامات کوپہلے سے زیادہ بہتر بنانے کے لیئے جاری ہیں اس لیئے شہریوں کا بھی فرض ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کو معمولی غلطی سے پیش آنے والے کسی بڑے حادثہ سے بچاکر منظم انداز سے ٹریفک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے، ان کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیئے ٹریفک پولیس راولپنڈی مربوط قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے ساتھ سا تھ ان کے سفر کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی بہتر سے بہترین سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں