راولپنڈی، پنجاب میں جاری انسداد خسرہ مہم کے دوران راولپنڈی میںمہم کے پہلے روز 70ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 21:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب میں جاری انسداد خسرہ مہم کے دوران راولپنڈی ضلع میں مہم کے پہلے روز 70ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ راولپنڈی خالدمحمود ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر طاہر رضوی اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسنیشن چوہدری محمد حسین کی سربراہی میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کلرسیداں، کہوٹہ، مری ، کوٹلی ستیاں ، گوجرخان اور ٹیکسلا میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 52ہزار 554 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے جس کے لئے تشکیل دی گئی ٹیمیں اپنے علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں مہم کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون سے خسرہ سے بچاؤ مہم زور و شور سے جاری ہے اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے تعاون سے خسرہ کے خلاف محکمہ صحت نبرد آزما ہے اور نتائج کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس موقع پر بتایا گیا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کو روٹین کے مطابق حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں