راولپنڈی، تعلیمی بورڈ کے 22اکتوبر سے شروع ہو نے والے ا نٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان 2018 کے لئے تمام انتظامات مکمل

اس ضمن میں 51 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں طلباء کے امتحانی مراکز کی تعداد 18 اور طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد24 جبکہ مشترکہ09 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں

منگل 16 اکتوبر 2018 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیر اہتمام 22اکتوبر (بروز سوموار) شروع ہو نے والیانٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان 2018 کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس ضمن میں 51 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں طلباء کے امتحانی مراکز کی تعداد 18 اور طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد24 جبکہ مشترکہ09 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ضلع اٹک میں 07، چکوال میں05، جہلم میں 09، راولپنڈی لوکل 17 اور راولپنڈی مفصل میں 13 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیںاسی طرح51 ناظم وناظمہ مرکز،60نائب ناظم وناظمہ مرکز تعینات کئے گئے ہیںتمام امیدواروں کو رول نمبر سلپیں ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کی گئی ہیں بورڈ حکام کے مطابق اگر کسی طالب علم کو رول نمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو وہ بورڈ آفس واقع مورگاہ یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917, 051-5450918 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں