ْ سی پی او راولپنڈی کا تھانہ سٹی کی نو تعمیر شدہ عمارت کے نامکمل کاموں اور نقائص کا نوٹس

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ،شہر میں جرائم میں اضافہ کی اصل وجہ نفری کی کمی ہے ضمنی انتخابات میںجھگڑے کے مقدمہ میںتحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کے کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے اندراج مقدمہ پر کسی بھی طرح کا سیاسی دباو قبول نہیں کیا،عباس احسن

منگل 16 اکتوبر 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن نے تھانہ سٹی کی نوتعمیر شدہ عمارت کے نامکمل کاموں اور نقائص کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدائیت کی ہے کہ اس حوالے تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے جو آئی جی پنجاب کو بھجوائی جائے گی سی پی او نے پولیس خدمت مرکز کے دائرہ کار اور مراکز کو شہر اور تحصیل کی سطح پر وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم میں اضافہ کی اصل وجہ نفری کی کمی ہے ضمنی انتخابات میںجھگڑے کے مقدمہ میںتحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کے کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے اندراج مقدمہ پر کسی بھی طرح کا سیاسی دباو قبول نہیں کیاصوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مقدمہ کے بارے رابطہ کیا تھالیکن ہم نے صوبائی وزیر کو واضح کردیا آپ حکومت میں ہیں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزریسکیو15لیاقت باغ میں قائم پولیس خدمت مرکز اور بعد ازاں تھانہ سٹی کی نو تعمیر شدہ عمارت کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ کے دورے کے دوران سی پی او نے انچارج پولیس خدمت مرکز اور دیگر سٹاف سے عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ سٹاف کو درپیش مسائل اور سہولیات کے متعلق خصوصی اقدامات کی بھی ہدایات جاری کیں سی پی او راولپنڈی نے خدمت مرکز میں موجود عوام سے سہولیات کے متعلق رائے حاصل کی اور سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لئے عوام سے رائے بھی طلب کی گئی بعد ازاں سی پی او راولپنڈی نے تھانہ سٹی کی عمارت کے تمام کمروں بشمول حوالات کا تفصیلی دورہ کیا تھانہ میں ملازمین کو دی جانے والی سہولیات رہائش ،میس وغیرہ کا خصوصی جائزہ لیا اور سہولیات کی عدم دستیابی پر فوری اقدامات کی ہدایت کی سی پی او نے بلڈنگ میں پائے جانے والے نقائص اور نامکمل کاموں کو مکمل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ جرائم پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں عوام کو تھانوں کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے عوام کی پولیس سے متعلقہ شکایات کے لئے میرے اور میرے تمام افسران کے دروازے ہر وقت کھولے ہیںانہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے دائرہ کار اور مراکز کو شہر اور تحصیل کی سطح پر قائم کیا جائے گا عوام کو پولیس خدمت مراکز میںدستیاب سہولیات میں مزید بہتری بھی لائی جائے گی کارکردگی کے حوالے سے ضلع راولپنڈی کے پولیس خدمت مرکز کی کارکردگی صوبہ پنجاب کے تمام خدمت مراکز سے اچھی ہے پولیس خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کریکٹر سرٹیفکیٹ ،کاپی ایف آئی آر ،گمشدگی رپورٹ و دیگر پر فوری کاروائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خدمت مرکز میں زیر التوا کام نہ ہونے کے برابر ہے البتہ تھانوں کی سطح پر تاخیر درپیش ہونے کی وجہ سے ایس او پی کو مزید سخت کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی صورت کام میںتاخیر نہ ہو کسی بھی سائل کو اگر کوئی بھی سروس ارجنٹ بنیادوں پر چاہیے ہو تو اس کے لئے بھی جلد باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہمارے افسر اور جوان اس تھانہ کی بلڈنگ میں موجود ہوتے ہیںتھانہ چونترہ کی عمارت کی حالت بہت نازک ہے اور گرنے والی ہے جسے جلد دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں