ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،محکمہ اوقاف کی چار کنال سے زائد اراضی واگزار کرا لی گئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی ندیم افضل کی زیر نگرانی ڈھوک الٰہی بخش، سرسید چوک میںتجاوزات کے خلاف کے آپریشن کیا گیا جس کے دورا ن محکمہ اوقاف کی چار کنال اور سات مرلے زمین کو واگزار کرایاگیا جس کی مالیت تقریبا 50 کروڑ روپے ہے۔ محکمہ اوقاف کی اراضی پر ناجائز طور پر گھر اور دکانیں تعمیر کی گئیں تھیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کرین اور دیگر بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا- میونسپل کارپوریشن کے علاوہ محکمہ مال، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، واپڈا، سوئی گیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف ( ہندو ) محمد آصف ،پنجاب پولیس کی نفری اور معززین علاقہ بھی موجود تھی- اسسٹنٹ کمشنر سٹی ندیم افضل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور یہ راولپنڈی سٹی میں اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے -انہوں نے کہا کہ قابضین کو ایک سے زائد بارنوٹس جاری کئے گئے اور ہدایت کی گئی کہ تجاوزات کو ختم کریں اور موجودہ آپریشن حتمی وارننگ کے بعد کیا گیا ہے -انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور سرکاری تمام سرکاری زمینیں واگزار کرائی جائیں گے جن کے استعمال کے بارے میں اقدامات حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کئے جائیں گے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں