ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر مجید بھٹی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر مجید بھٹی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں سی پی او دفتر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی علی رضا اور دیگر افسران نے شرکت کی ڈی ایس پی نے محکمہ پولیس میں 37سال اپنی خدمات سرانجام دیں ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر مجید بھٹی کو محکمہ پولیس میں 37سال نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی خدمات محکمہ پولیس میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر مجید بھٹی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ گزارا ہے اور ہمیشہ میرٹ اور انصاف کو ترجیح دی ہے تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو ان کی خدمات کے صلہ میں خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں