ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا نادہندگان کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا دوسر ا مرحلہ

سے زائدغیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند، 560سے زائد گاڑیوں کے کاغذات ضبط

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نادہندگان کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوسرے مرحلے میں 20سے زائدغیر رجسٹرڈ گاڑیاں بندکرنے کے ساتھ 560سے زائد گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی گئی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی 1ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی IIسہیل صابرکی سربراہی میں ہونے والی کاروائی کیلئے 9خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر سہیل شہزاد کی زیر نگرانی کام کیا ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی رعائتی مدت 30ستمبر تک دی گئی تھی جس کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں گرینڈ آپریشن کیا گیاانہوں نے کہاکہ یہ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں