جوڈیشنل کمپلیکس فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والے سیاسی کارکن کی ورثاء کا اجتجاج

فہیم خان کے قاتلوں کو گرفتار کروا کر انہیں سزا دلوائی جائے، نعیم خان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:21

راولپنڈی۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) جوڈیشنل کمپلیکس راولپنڈی میں فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والے سیاسی کارکن کے لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ فہیم خان کے قاتلوں کو گرفتار کروا کر انہیں سزا دلوائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو فہیم خان کے ورثاء نے راولپنڈی ٹینچ بھاٹہ میں انصاف کے حصول کے لئے اجتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے فہیم خان قتل کے مرکزی ملزم ارشد لنگڑا کو اشتہاری قرار دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

مقتول فہیم خان کے ماموں نعیم خان نے عدالت عظمیٰ اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہیم خان قتل کمرکزی ملزم ارشد لنگڑا کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں