تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:06

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے مظہر آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان سیف اللہ اور علی شیر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند اور 01عدد پستول 22بور معہ 05روندبرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں