پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف کارروائی،29ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:06

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی29ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن اور شراب بر آمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے سجاد سی300 گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے اویس سے 230گرام چرس،عدیل سے 210گرام چرس ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے امتیاز سے 445گرام چرس ،تھانہ سول لائن پویس نے بابر سے 195 گرام چرس تھانہ صدر واہ پولیس عثمان سے 540 گرام ہیروئن، عبدالرحیم سے 200 گرام چرس ، بلال 250 گرام چرس، حارث سے 300 گرام چرس، ارم شہزاد سے 300 گرام چرس ، وارث سے 300 گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے اخلاق سے 06 لیٹر کھلی شراب، جمیل سے 05 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے رفیق سے 08 لیٹر کھلی شراب ، واجد سے 09 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ کوٹلی ستیاںپولیس نے رقیب سے 10 لیٹر کھلی شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے انیل سے 06 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے ساجد08 لیٹر کھلی شراب ، بلا ل سے 06 بوتل شراب ، جواد سے 04 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے نعمان سے 13 لیٹر کھلی شراب ، پرویز سے 10 لیٹر کھلی شراب ، عمران سے 20 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جیمس مسیح سی07 لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے اعجاز سے 10 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ بنی پولیس نے شاہ میر سے 05 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ نیوٹائون پولیس نے علی نواز سے 05 لیٹر کھلی شراب ، مزمل سے 05 لیٹر کھلی شراب اور عبیداللہ سے 05 لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں