غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور گیس ریفلنگ کرنے والے 06ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:06

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ ،روند و دیگر سامان بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے لقمان سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 روند، تھانہ نیوٹائون پولیس نے بابر سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 روند، تھانہ وارث خان پولیس نے جہانزیب سے 01 عدد ریوالور 32 بور معہ 02 روند تھانہ ریس کور س پولیس نے صدام سے 01 عدد آہنی مکا ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عقیل سے 01 عدد چھری برآمد کی جبکہ تھانہ مورگارہ پولیس نے مہران کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلات گیس ریفلنگ قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں