راولپنڈی، دوبئی سے پاکستان سمگل کی جانے والی ساڑھے 35کلو چاندی برآمد 2ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) کسٹم حکام نے دوبئی سے پاکستان سمگل کی جانے والی ساڑھے 35کلو چاندی برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آبادانٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بذریعہ قومی پرواز دوبئی سے اسلام آباد آنے والے اکمل خان اور سمیع اللہ کو شک کی بنا پر حراست میں لیا اور تلاشی کرنے پر جیکٹ کے اندر چھپا ئی گئی ساڑھے 35 کلو چاندی براامد کر لی جو وہ دوببئی سے سمگل کر کے وطن لائے تھے کسٹم حکام نے دونوں مسافروں کوتحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں