راولپنڈی،ایف آئی اے نی2مختلف کاروائیوں میںغیر قانونی طور پر سفر کرنے والے 6افراد کو گرفتار کر لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی اے ) نی2مختلف کاروائیوں میںغیر قانونی طور پر سفر کرنے والے 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر615سے دبئی جانے والے مولانا نور، مائیلہ خان، ضیا الرحمان اور مسلم خان کو جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے جبکہ دبئی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 770کے ذریعے یونان سے اسلام آباد آنے والے ظفر اقبال اور غلام عباس کے بیرون ملک جانے کے ریکارڈ کی عدم موجودگی کی بنا پر گرفتار کیا تاہم تمام ملزمان کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں