انفارمیشن گروپ کے طاہر خوشنود صدر مملکت کے پریس سیکرٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بر گیڈئیر (ر) طارق زمان نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی ضروریات ہر پاکستانی کا حق ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف غریب عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے یہی عمران خان کا ویژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہوفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے الیکشن سے قبل کئے گئے وعدوں پرتیزی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دور میں یہاں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے انتہائی ناانصافی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پانچ سال میں اس وقت کے مسلم لیگ(ن) کے مقامی ورکرز اور عہدیداروں نے اپنے گھروں، ووٹروں اور محض ان علاقوں تک گیس کی فراہمی کو محدود رکھا جہاں سے ان کے ووٹ یقینی تھے۔

(جاری ہے)

اس طرح پوری یونین کونسل تخت پڑی کے 99 فیصد دیہات سوئی گیس سے محروم رہے۔ اور 26 چھوٹے بڑے موضع جات پر مشتمل اس یونین کونسل کے دو یا تین ان دیہات کو گیس فراہم کی گئی جہاں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران مقیم تھے۔ پورے پانچ سال میں ان مستفید شدہ علاقوں میں صرف پنڈ جھاٹلہ، اور دو دیگر چھوٹی چھوٹی ڈھوکیں شامل ہیں، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان مذکورہ دو تین دیہات میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا عمل بھی محض 60 یا 70 فیصد مکمل ہوا اور سوئی گیس کے مقامی ادارے پر ن لیگ کے عہدیداروں کا مکمل کنٹرول ہونے کی وجہ سے 2018 کے الیکشن میں اس یونین کونسل میں سوئی گیس کی فراہمی کو محض مسلم لیگ(ن) اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) سے علحیدگی اختیار کرنے والے ایک سابقہ وفاقی وزیر کے ووٹرز تک ہی محدود رکھا گیا اور سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کو کھلم کھلا مذموم سیاسی مقاصد کے لئے لئے استعمال کیامگروفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے علاقے کے عوام کی ماضی کی اس محرومی کا ادراک کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کو کسی سیاسی وابستگی کے بغیر بلا تفریق اور بلا تخصیص سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوں اور ورکرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بریگیڈئیر طارق زمان (ر)، انجینئیرجاوید ملک، ایڈوکیٹ طاہر ملک، چوہدری یاسر محمود اور ان کی ٹیم کے علاقے کے مکینون کی بے لوث خدمت کے جذبے کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی یہ ٹیم سابقہ حکومت کی ٹیموں کے برعکس سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی ترسیل کو غیر سیاسی بنیاد پر منظور شدہ علاقوں میں گھر گھر پہنچانے کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں