پاک فوج نے کیمبرین پیٹرول مقابلہ جیت لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاک فوج نے کیمبرین پیٹرول مقابلہ جیت لیا ہے اس مقابلے میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے سپاہیوں نے حصہ لیا او ران سپاہیوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے‘ ان مقابلوں میں 48 گھنٹوں کی پیٹرولنگ مشق شامل ہوتی ہے جس میں 25 کلو گرام وزن کے ساتھ 60 کلومیٹر کا ہدف پورا کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فون نے ویلز میں منعقد ہونے والے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا‘ پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل چوتھی مرتبہ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا مقابلے میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے سپاہیوں نے حصہ لیا پاکستانی سپاہیوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے‘ مقابلے میں مختلف اہداف پر مبنی 48 گلگت گھنٹوں کی پیٹرولنگ مشق شامل ہوتی ہے اور ہر سپاہی کو 25 کلوگرام وزن کے ساتھ 60 کلومیٹر کا ہدف پورا کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کیمبرین پیٹرول کو دنیا کا سخت اور کٹھن ترین مقابلہ سمجھا جاتا ہے اور اس میں 31 ممالک کی مسلح افواج کی 134 ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا ‘ ان مقابلوں کا آغاز آتھ اکتوبر کو ہوا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں