روالپنڈی ،حکومت پنجاب بھٹوں کی بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں،بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن

مڈل مین بھٹوں کی بندش کا فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں،عوام کو 2سال پرانے ریٹوں پر ہی اینٹیں ملیں گی ،پریس کانفرنس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب بھٹوں کی بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں کیونکہ نہ توراولپنڈی ڈویژن میں سموگ کا کوئی مسلہ نہیں ہے نہ ہی بھٹہ مالکان کی طرف سے اینٹو ںکر نرخ بڑھائے گئے ہیں مڈل میں بھٹون کی بندش کا فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں عوام اینٹیں براہ راست ہم سے خریدیں انہیں 2سال پرانے ریٹوں پر ہی اینٹیں ملیں گی ان خیالات کا اظہار بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداران عرفان اختر گھیگافضل الرحمن ،چوہدری ،سید علی رضا شاہ ،چوہدری فارق نثار محمد سرفتاز چوہدری ، چوہدری راحیل ریاض چوہدری غضنفر گوندل اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سموگ کا مسئلہ لاہور ڈویژن اور گرد و نواح میں ہے لیکن محکمہ ماحولیات نے پورے پنجاب کے بھٹوں کو بند کرنے کے احکات جاری کر کے بھٹہ مالکان اور مزدوروں کو بے روزگار کر دیا ان رہنمائوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن پہاڑی علاقہ میں واقع ہے جہاں سموگ کا کوئی مسلہ نہیں ہے لہٰذا حکومت پنجاب راولپنڈی ڈویژن کے بھٹہ مالکان کو بھٹوں پر کام کی اجازت دے، انہوں نے کہا کہ ،راولپنڈی اسلام آباد میں دوسو سے زائد بھٹہ خشت ہیں اور ہزاروں مزدور کام کر رہے ہیں بھٹہ خشت بندہوئے تو ہزاروں مزدور بے روزگار ہو.جائیں گے ،بارشوں.میں ویسے ہی بھٹہ بند ہو تا ہے حکومت نئی ٹیکنالوجی لانا چاہتی ہے تو ہماری.مدد کرے، منظم سازش کے تحت ہنجاب کے بجائے خیبر پختونخوا سے اینٹیں منگوائی جارہی ہیں ،حکومت پچاس لاکھ گھروں کادعویٰ کر رہی ہے جب اینٹ ہی نہیںہوگی تو مکان کیسی.بنے گا.فضائی آلودگی ٹائر اور کچرا جلانے سے پیدا تی ہے کوئلہ سے نہیں ،ہری پورر پشاور کی.پی.کے میں ٹائر جلتے ہیںمگر وہاں.انھیں نہیں روکا جاتا ِپشاور سے ناقص اینٹ یہاںمنگوائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھٹہ مالکان پر یہ دبائو بھی ڈالا جا رہا ہے کہ روایتی بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل کیا جائے جس کے لئے ہم تیار ہیں لیکن حکومت پہلے ہر ڈویژن کی سطح پر زگ زیگ بھٹہ کا ایک ایک ماڈل لگائے اگر یہ کامیاب ہے تو پھر ہمیں اس پر منتقل ہونے کا وقت دے اینٹوں کی قیمت کے حوالہ سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ مالکان کی جانب سے اینٹوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا مڈل مین کا کردار ادا کرنے والوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہوا ہے عوام کسی مڈل مین کی بجائے براہ راست بھٹہ سے اینٹیں خریدیں اگر حکومت کوئلہ کی قیمتوں میں کمی کر دے تو ہم اینٹوں کے ریٹ میں مزید کمی کر دیں گیب ھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر حکومت نے راولپنڈی ڈویژن کے بھٹہ جات کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں