راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ ’’ہفتہ صفائی‘‘کاآغاز 23اکتوبر سے کرے گا

2 سینٹری ورکر 67 چھوٹی بڑی گاڑیوں، ڈمپر ،منی ڈمپر ،منی ٹیپر ، ایکسویٹر مشین ،اور شاور کااستعمال کیا جا ئے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی ’’ہفتہ صفائی‘‘کاآغاز 23اکتوبر سے کرے گا جس میں602 سینٹری ورکر 67 چھوٹی بڑی گاڑیوں، ڈمپر ،منی ڈمپر ،منی ٹیپر ، ایکسویٹر مشین ،اور شاور کااستعمال کیا جا ئے گا مہم کے دوران کینٹ کے تمام علاقوں کو صاف کیا جائے گا اور خاص طور پر گنجان آباد کے علاقوں میں بھی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا عوام کی آگاہی کیلئے سٹیمرز ،بینرز لگائے جائیں گے یاد رہے کہ کنٹو نمنٹ بورڈ کی جا نب سے پہلے بھی ہفتہ صفا ئی مہم منا ئی گئی تھی جسے عوا می حلقو ں نے خو ب سرا ہا تھااس مہم کا مقصد عو ام النا س کو صاف ستھرا اور بہتر ما حول مہیا کر نا ہے اس ضمن میں کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر سبطین رضا نے ذمہ دارا ن کو خصو صی ہد ا یات بھی جا ری کر دی ہیں اور یہ بھی کہا ہے صفا ئی مہم کو بہتر سے بہتر بنا یا جا ئے اور کینٹ کے تمام علا قو ں اور گلی محلو ں کی صفا ئی کو یقینی بنا ئے جا ئے جس پر متعلقہ شعبہ کے ذمہ داران نے صفا ئی مہم پر کا م کر نا شروع کر دیا ہے او ر یہ کہا گیا ہے کہ کینٹ کوصا ف کر کے عوام کو بہتر ما حول فرا ہم کر یں گے اس ضمن میں عوا م النا س سے اپیل سے ہے کہ وہ صفا ئی کے عملے سے تعا ون کریں گھرو ں اور دکا نو ں کا کچرا کھلی جگہ نہ ڈالیں بلکہ گا ڑیو ں کے اوقا ت سے پہلے کوڑا کوڑے دان کے اندر ڈالیں اس صفا ئی مہم کی نگرا نی کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسبطین رضا کی ہدا یت پر چیف سینٹری انسپکٹروارث بھٹی رو ز انہ کی بنا د پر خو د کر یں گے اور رو زا نہ فیلڈ کا وزٹ اور وا کس کا انعقا د کر وا ئیں گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں