بحریہ ٹائون کے چیئر مین ملک ریاض نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) بحریہ ٹائون کے چیئر مین ملک ریاض نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا ۔افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ،جو بھی پاکستان کو آگے لے کر جائے گا وہ ملک کا ہیرو ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں ہر شخص کے پاس گھر ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جا رہا ہے ،لوگوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا ،عوام کی سہولیات کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے ۔انہوںنے بتایا کہ بحریہ ٹائون کے فیز 8میں قائم ڈائیلسز سینٹر میں 800مریضوں کا علاج جاری ہے ،ْ یہاں لیور ،کڈنی اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں