پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا تعلق ناردرن لائٹ انفینٹری سے ہے ،ْ آئی ایس پی آر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول کے مقابلے برطانیہ کے شہر ویلز میں ہوئے جہاں پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی بہادر نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا تعلق ناردرن لائٹ انفینٹری سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے مقابلوں میں 34 ممالک کی 131 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں