صوبائی وزیر قانون کا غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن پر عدم اطمینان

وسط (لیاقت باغ)میں البائراک کا کوڑاڈپو ختم کرنے کی ہدائیت کردی ، اپنا قبلہ درست کر لیں کسی قسم کی غیر قانونی کاروائیوں اور حکومت مخالف پالیسیوں میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، راجہ بشارت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امورراجہ بشارت نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے وسط (لیاقت باغ)میں البائراک کا کوڑاڈپو ختم کرنے کی ہدائیت کردی ہے ضلعی انتظامیہ اورآر ڈی اے سمیت دیگرمحکموں کے افسران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں کسی قسم کی غیر قانونی کاروائیوں اور حکومت مخالف پالیسیوں میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی افسران اور اداروں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کئے 15روز بعد تواتر سے اجلاس منعقد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے )کے دورے کے موقع منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اجلاس میںصوبائی وزیر برائے لٹریسی راجہ راشد حفیظ، چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی ،کمشنر راولپنڈی ڈو یژن عمر جہانگیر ،ڈی جی آرڈی اے رانا اکبر حیات، ڈی جی پی ایچ اے سیف انور جپہ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا ، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رضوان شیر دل کے علاوہ ہائی وے اورپولیس افسران بھی موجود تھے اس موقع پرصوبائی وزیر کو مختلف محکموں کی طرف سے بریفنگ دی گئی چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے آرڈی اے کی مختلف معاملات اور مسائل کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہر کی تعمیرو ترقی میں آرڈی اے کو ساتھ لیکر چلو ں گاکمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی کے مختلف معاملات سے وزیر قانون کو آگاہ کیااو را نسداد تجاوزات مہم کی کارکردگی پیش کی، قابضین سے وا گزار کرائی گئی سرکاری زمین سے بھی آگاہ کرنے کے ساتھ آرڈی اے کی جانب سے سٹی صدر روڈ پر سروے مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ڈی جی آرڈی اے رانا اکبر حیات نے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ کو تیزی سے چلانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تجویز دی کہ رنگ روڈ کے ساتھ غلہ مارکیٹ سمیت دیگرکمرشل منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے ڈی جی آرڈی اے نے درخواست کی کہ واسا کے لئے گورنمنٹ سے ایڈ ان گرانٹ /سبسڈی کی منظوری کے لئے مدد کی جائے چونکہ واسا فنڈز کی کمی کا شکار ہے 2009سے لیکر آج تک واسا کا ٹیرف نہیں بڑ ھ سکااس موقع پرسیف انور جپہ ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور بالخصوص مری روڈ کی تزئین وآرائش کیلئے پلان ترتیب دیا جائے وزیر قانون نے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کے تعمیری کاموں میں اس کاساتھ دیںاور پوری جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ اپنا قومی فریضہ ادا کریں نئے پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ شہر کے مرکز سے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر ہٹا یا جائے کوئی اور مناسب جگہ تلاش کی جائے کیونکہ اس سے شہری متاثر ہو تے ہیںاور شہر کی آب و ہوا بھی خراب ہوتی ہے آخر میں وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 15دن بعددوبارہ میٹنگ رکھنے کا حکم جاری کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں