راولپنڈی ، پولیس کی اشتہاریوں، عدالتی مفروروںاورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

اشتہاریوں ،4مفروروں سمیت 23 ملزمان گرفتار،458لیٹر کھلی شراب ، 75بوتل شراب ،1790گرام چرس بر آمد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں، عدالتی مفروروںاورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں7اشتہاریوں اور4مفروروں سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کر کی458لیٹر کھلی شراب ، 75بوتل شراب اور 1790گرام چرس بر آمد کرلی تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اے کیٹیگری کے اشتہاری راشد ،تھانہ گنج منڈی پولیس نے اے کیٹگری کے اشتہاری راشد ،تھانہ چونترہ پولیس نے اشتہاری عمر تھانہ جاتلی پولیس نے اشتہاری شوکت اور ڈنگو،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اشتہاری عدیل ،تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہاری اورنگزیب ،تھانہ صادق آ باد پولیس نے عدالتی مفرور کاشف ،تھانہ کینٹ پولیس نے عدالتی مفرور دلاورجبکہ تھانہ گنج منڈی پولیس نے عدالتی مفرور ناصر ،عدالتی مفرور وقار کو گرفتار کر لیا تھانہ صدر واہ پولیس نے عمران سے 400لیٹرکھلی شراب اور 65بوتل شراب ،حیدر سے 10بوتل شراب ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نبیل سے 20لیٹر کھلی شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سدھیر سے 15لیٹر کھلی شراب ،تھانہ بنی پولیس نے اسرار سے 5لیٹرکھلی شراب ،تھانہ آراے بازار پولیس نے حمزہ سے 5لیٹرکھلی شراب ،وقاص سے 8لیٹرکھلی شراب ،نعمت سے 5لیٹرکھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اسامہ سے 130گرام چرس ،تھانہ سٹی پولیس نے گل زیب سے 120گرام چرس ،عبدالرحمان سے 140گرام چرس جبکہ تھانہ آراے بازار پولیس نے زبیر سے 1400گرام چرس برآمد کر لی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں