قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ، پول اے میں نیشنل بنک اور پول بی میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن سرفہرست

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:50

راولپنڈی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018 میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں نیشنل بنک پول اے اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن پول بی میں سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق نیشنل بنک کی ٹیم پول اے میں چھ میں سے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کے آر ایل نے بھی پانچ میچ جیتے ہیں تاہم کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

حبیب بنک آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد چوتھے اور پشاور ریجن پانچویں نمبر پر ہے۔ پول بی میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن، پی ٹی وی اور واپڈا کے دس، دس پوائنٹس ہیں، بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سوئی سدرن گیس کارپوریشن پہلے، پی ٹی وی دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔ راولپنڈی چوتھے اور ملتان ریجن پانچویں نمبر پر ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں