راولپنڈی کینٹ ، 3دکانیں مسمار،50دکانوں کے تھڑے اور غیر قانونی شیڈتوڑ دیئے گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 3دکانیں مسمار،15دکانوں کے تھڑے اور 35غیر قانونی شیڈ ہٹا دیئے ۔ترجمان راولپنڈی کینٹ قیصر محمود نے اے پی پی کو بتایاکہ کینٹ بھر میں جاری انسدا د تجاوزات آپریشن کے دوران پیر کو شعبہ انسداد تجاوزات نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران متعدد تجاوزات ختم کیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا کی خصوصی ہدایات پر کینٹ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ۔گذشتہ روز آپریشن کے دوران انسداد تجاوزات عملے نے بھاری مشینری کے ہمراہ 03غیر قانونی دکانوں کو مسمار کر دیا جبکہ 15دکانوں کے تھڑے توڑے گئے اور 35دکانوں کی شیڈ ہٹائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد تجاوزات آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں