دفعہ 144 کے تحت کوڑا کرکٹ ، پلاسٹک، پولیتھین بیگز، ربڑاور ٹائرز کو جلانے پر پابندی عائد

منگل 23 اکتوبر 2018 20:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات پنجاب راولپنڈی اظہر اقبال نے کہا ہے کہ صوبے میں دفعہ 144 کے تحت کوڑا کرکٹ ، پلاسٹک، پولیتھین بیگز، ربڑاور ٹائرز کو جلانے پر پابندی عائد ہے اور محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز کو اس حوالے سے کاروائی کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں-انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی مختلف مارکیٹوں کے دورے کے موقع تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی-اظہراقبال نے کہا کہ مذکورہ اشیاء کو نذر آتش کرنا نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ اس عمل سے اٹھنے والا دھواں شہریوں کی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہی- انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران پنجاب بھر میں سموگ کی روک تھام کے لئے کوڑے کرکٹ کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا اوربہتر بنانے میںمدد مل سکے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات پنجاب راولپنڈی محمد امین بیگ نے شہر کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران مصریال روڈڈھوک سیداںمیں ایک شہری کے خلاف ٹائر ، ربڑ، پلاسٹک اور کوڑے کو آگ لگانے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپولیس سٹیشن ریس کورس میںمقدمہ درج کرواکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے - جمال الدین نامی شہری ایک سروس سٹیشن کے احاطہ میں مذکورہ اشیاء کو نذر آتش کر رہا تھا- پنجاب بھر میں سموگ کی روک تھام کے لئے کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں