راولپنڈی پولیس کی کاروائی می،12ملزمان گرفتار

5 پستول30بور مع 21روند،1ریوالورمع 3روند ، 1 آ ہنی مکا ، 30 لیٹر غیر قانو نی پٹرول اور آلات گیس ری فلنگ برآمد

منگل 23 اکتوبر 2018 21:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،غیر قانونی گیس ری فلنگ ،غیر قانو نی پٹرول فروخت کرنے والوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرکاروائی میں12ملزمان کو گرفتار کرکی5 پستول30بور مع 21روند،1ریوالورمع 3روند ، 1 آ ہنی مکا ، 30 لیٹر غیر قانو نی پٹرول اور آلات گیس ری فلنگ برآمد کرلئے تھانہ مندرہ پولیس نے یاسر سے 1پستول 30بور مع2روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے امجد سے 1پستول 30بور مع 4روند، ریحان سے 1پستول 30بور مع 5روند، طلحہ سے 1 پستول 30بورمع 3روند، تھانہ سٹی پولیس نے بلال سے 1پستول 30بور مع 5روند ، شامیرسے ایک آہنی مکابرآمد کیا تھانہ سٹی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر خضر سبحانی اور نجیب اللہ کو گرفتار کرلیاتھانہ مورگاہ پولیس نے فضل الرحمان کو غیر قانونی پٹرول فروخت کرتے گرفتار کرکے 30لیٹرپٹرول ، کین ، پیمانے برآمد کرلئے تھا نہ ائیر پورٹ پولیس نے ندیم کو جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے عالم شیر کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ برآمد کرلئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں