کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف پاکستان اور کشمیری میڈیا اپنا کردار ادا کرے

،راوالپنڈی اسلام آباد بیوروایسوسی ایشن کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھے نہیں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں پاکستان اور آزادکشمیر میڈیا بھارتی میڈیا کے منفی پراپگنڈے کا بھرپور جواب دے ،صحافیوں کے وفد سے بات چیت

پیر 29 اکتوبر 2018 19:42

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف پاکستان اور کشمیری میڈیا اپنا کردار ادا کرے ،بھارتی میڈیا کے منفی پراپگنڈے کا بھرپور جواب دے ،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،کشمیری آزدی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پاکستانی قوم اور میڈیا ان کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے راوالپنڈی ،اسلا آباد،ٹیکسلا اور واہ کینٹ سے صحافیوں کے وفد کا یوم سیاہ کے موقع پر آزاد جموں کشمیر کا دورہ ،سہنسہ ،گلپر،ناڑ،کوٹلی ،تتا پانی ،ہجیرہ ،راوالاکوٹ ،بھنجو سہ کے مقامات پر صحافیوں اور لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر کشمیریوں نے وفد کا شاندارا ستقبال کیا ،دوسرے کا اہتمام تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ نے کیا تھا ،تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا دورے کی قیادت راوالپنڈی اسلام آباد بیوروایسوسی ایشن (RIBJA) کے صدر سردار شوکت ،پی ایف یوجے کے سید طاہر شاہ ،تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ کے صدر رشید مغل ،جنرل سیکٹری وسینئر صحافی حاجی سلیم قریشی اور ٹیکسلا پریس کلب ٹیکسلا واہ کے نائب صدر راجہ عمران ترک نے کی جبکہ وفد میںسینئر صحافی و تجزیہ نگارامجد یوسفزئی، ڈاکٹر جمشید خان ،ظفر قریشی ،پرویز اختر شاد ،بلال احمد ملک ،عثمان غنی ،بابر اعوان ،ماجد نقوی ،ملک آفتاب حسین و دیگر صحافی شامل تھے راوالپنڈی اسلام آباد ،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے صحافیوں کے وفد نے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع و تحصیلوں میں صحافیوں اور کشمیری راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر کشمیریوں سے ملاقات میں وفد نے کشمیری مسلمانوں کے جذبہ کو بھرپور سراہا ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کی جانب سے وفد کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیادورے کے موقع پرمرکزی صدر یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیرراجہ نثار احمد، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی زاہد آصف سلطانی سابق صدر سید ساجد الر ب ،سابق ممبر گورننگ باڈی پریس فائونڈیشن و صدر پریس کلب تتا پانی سردار محمد جاوید ،سابق جنرل سیکٹری ،رضوان قریشی ،ممبر گورننگ باڈی پریس فائونڈیشن آزاد کشمیر یاسر حسن ،کاشف شبیر،عامرتنویر قریشی ،راجہ نصیر ،منظر بشیر قریشی ،واجد الرب ،سینئر صحافی شہباز حیدری اورماجد شفیع سے ملاقاتوں میں تحریک آزادی کشمیر کے لئے کشمیری میڈیا کے کردار کی تعریف ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشایئے اور بعدازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راوالپنڈی اسلام آباد بیوروایسوسی ایشن (RIBJA) کے صدر سردار شوکت،تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ کے صدر رشید مغل اورجنرل سیکٹری وسینئر صحافی حاجی سلیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارتی میڈیا کے منفی پراپگنڈے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم چھپ نہیں سکتے بھارتی میڈیا حقائق کو جھٹلا نے کی ناکام کوشش کررہا ہے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چپھے نہیں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں پاکستان اور آزادکشمیر میڈیا بھارتی میڈیا کے منفی پراپگنڈے کا بھرپور جواب دے لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر کشمیریوں سے ملاقات میں وفد نے ان کے بلند حوصلوں کی بھرپور داد دی اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر سابق طالب علم راہنما اور پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار ایم ایل اے سردار آفتاب انجم بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے وفد نے آزاد کشمیر کے سینئر صحافی الحاج منظور قریشی ،سینئر صحافی ممتاز شمیم سینئر صحافی الطاف شاکراور ممتاز صحافی عرفان قریشی کی قبروں پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments